QR CodeQR Code

غریب ممالک کی مدد نہ کی گئی تو سب کو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گام انجیلا مرکل

21 May 2020 14:13

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمن چانسلر نے غریب ممالک کو قرضوں کی واپسی میں سہولتیں دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے پوری دنیا میں سپلائی چین بند ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے خبردار کیا ہے کہ اگر موجودہ وقت میں غریب ممالک کی مدد نہیں کی گئی تو سب کو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمن چانسلر نے غریب ممالک کو قرضوں کی واپسی میں سہولتیں دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے پوری دنیا میں سپلائی چین بند ہے۔ انجیلا مرکل نے دنیا کے امیر ممالک کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کورونا وائرس کے معیشت پر پڑنے والے اثرات سے نمٹنے میں غریب ممالک کی مدد کریں۔ جرمنی کی چانسلر انجیلا مرکل نے تمام امیر ممالک کو متنبہ کیا ہے کہ غریب ممالک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کے لیے ان کی مدد اشد ضروری ہے۔ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان بھی امیر ممالک اور عالمی مالیاتی اداروں کی توجہ اسی جانب مبذول کراچکے ہیں۔
 


خبر کا کوڈ: 864039

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/864039/غریب-ممالک-کی-مدد-نہ-گئی-سب-کو-اس-کا-خمیازہ-بھگتنا-پڑے-گام-انجیلا-مرکل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org