QR CodeQR Code

شوگر انکوائری کمیشن کو رپورٹ مرتب کرنے کے لیے مزید 4 روز کی مہلت

21 May 2020 14:39

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کی تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ ملک میں چینی بحران کاسب سے زیادہ فائدہ حکمران جماعت کے اہم رہنما جہانگیر ترین نے اٹھایا۔


اسلام ٹائمز۔ حکومت نے شوگر انکوائری کمیشن کو رپورٹ مکمل کرنے کے لیے مزید 4 روز کی مہلت دے دی۔ سرکاری ذرائع کے مطابق شوگر انکوائری کمیشن کی رپورٹ تیار ہے تاہم اسے مرتب کرنے کے لیے 4 دن دیے گئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شوگر ملز کے فرانزک آڈٹ کی تکمیل کے بعد رپورٹ مرتب کرنے کا کام جاری ہے۔ واضح رہے کہ شوگر انکوائری کمیشن نے 16 مئی کو رپورٹ وزیراعظم کو پیش کرنا تھی۔ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کی تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ ملک میں چینی بحران کاسب سے زیادہ فائدہ حکمران جماعت کے اہم رہنما جہانگیر ترین نے اٹھایا۔ دوسرے نمبر پر وفاقی وزیر خسرو بختیار کے بھائی اور تیسرے نمبر پر حکمران اتحاد میں شامل مونس الٰہی کی کمپنیاں نے سے مستفید ہوئیں۔
 


خبر کا کوڈ: 864044

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/864044/شوگر-انکوائری-کمیشن-کو-رپورٹ-مرتب-کرنے-کے-لیے-مزید-4-روز-کی-مہلت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org