0
Thursday 21 May 2020 16:16

چینی بحران پر تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ وفاقی کابینہ میں پیش

چینی بحران پر تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ وفاقی کابینہ میں پیش
اسلام ٹائمز۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں چینی بحران پر تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ پیش کردی گئی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس جاری ہے جس میں چینی بحران پر تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ وفاقی کابینہ میں پیش کردی گئی ہے۔ واضح رہے کہ ایف آئی اے نے چینی اسکینڈل کا فرانزک آڈٹ مکمل کیا تھا جس میں ٹیکسوں کی مد میں اربوں روپے کے فراڈ کا انکشاف ہوا ہے اور بتایا گیا ہے کہ شوگر مافیا کا تعلق تمام بڑی سیاسی جماعتوں کے ساتھ ہے۔ ملک میں چینی کے بحران پر وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیاء کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی قائم کی گئی تھی جس کی رپورٹ کے مطابق چینی کے بحران میں سب سے زیادہ فائدہ حکومتی جماعت تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین نے اٹھایا اور انہوں نے سبسڈی کی مدد میں 56 کروڑ روپے کمائے جب کہ وفاقی وزیر خسرو بختیار کے رشتہ دار نے آٹا و چینی بحران سے 45 کروڑ روپے کمائے۔
خبر کا کوڈ : 864067
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش