0
Thursday 21 May 2020 16:22

اسلام آباد ہائی کورٹ کا میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز کی معطلی روکنے کا حکم

اسلام آباد ہائی کورٹ کا میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز کی معطلی روکنے کا حکم
اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز کی معطلی پر حکم امتناع جاری کردیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز کی کرپشن الزامات پر معطلی کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔ ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے بتایا کہ لوکل گورنمنٹ کمیشن کی سفارشات پر وفاقی حکومت نے مئیر اسلام آباد کو معطل کیا ہے۔ عدالت نے میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز کی 90 روز کے لیے معطلی پر حکم امتناع جاری کرتے ہوئے انصر عزیز کی 90 روزہ معطلی کا 17 مئی 2020ء کا وزارت داخلہ کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا۔ شیخ انصر عزیز پر انٹرسٹی ٹرانسپورٹ اڈا میں مبینہ کرپشن کے الزامات ہیں۔ سابق میئر کے خلاف ایم سی آئی کی چیف میٹروپولیٹن آفیسر سیدہ شفق ہاشمی نے ریفرنس پیش کیاتھا جس پر شفاف تحقیقات کے لیے لوکل گورنمنٹ کمیشن اسلام آباد نے میئر کو معطل کرنے کی سفارش کی تھی۔
خبر کا کوڈ : 864070
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش