عراقی انٹیلیجنس کے ہاتھوں ابوبکر البغدادی کا جانشنین گرفتار، امریکہ کی تردید
21 May 2020 18:17
عرب نیوز چینل المیادین کے مطابق عراق کی قومی انٹیلیجنس سروس نے اعلان کیا ہے کہ بین الاقوامی حمایت یافتہ دہشتگرد تنظیم داعش کے سابقہ سرغنہ ابوبکر البغدادی کا جانشین علی عبدالناصر قرداش گرفتار کر لیا گیا ہے۔ عراقی انٹیلیجنس سروس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ علی عبدالناصر قرداش کی گرفتاری ایک انتہائی دقیق انٹیلیجنس آپریشن کے نتیجے میں انجام پائی ہے تاہم دوسری طرف امریکی وزارت خارجہ کے دفتر پینٹاگون نے عراقی انٹیلیجنس کے ہاتھوں ابوبکر البغدادی کے جانشین کی گرفتاری کی تردید کی ہے۔
اسلام ٹائمز۔ عرب نیوز چینل المیادین کے مطابق عراق کی قومی انٹیلیجنس سروس نے اعلان کیا ہے کہ بین الاقوامی حمایت یافتہ دہشتگرد تنظیم داعش کے سابقہ سرغنہ ابوبکر البغدادی کا جانشین علی عبدالناصر قرداش گرفتار کر لیا گیا ہے۔ عراقی انٹیلیجنس سروس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ علی عبدالناصر قرداش کی گرفتاری ایک انتہائی دقیق انٹیلیجنس آپریشن کے نتیجے میں انجام پائی ہے۔ واضح رہے کہ داعش کا سابقہ سرغنہ ابوبکر البغدادی شام کے شمالی شہر ادلب کے اندر چند ماہ قبل ہونے والے ایک ہوائی حملے میں مارا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ: 864072