1
Thursday 21 May 2020 18:17

عراقی انٹیلیجنس کے ہاتھوں ابوبکر البغدادی کا جانشنین گرفتار، امریکہ کی تردید

عراقی انٹیلیجنس کے ہاتھوں ابوبکر البغدادی کا جانشنین گرفتار، امریکہ کی تردید
اسلام ٹائمز۔ عرب نیوز چینل المیادین کے مطابق عراق کی قومی انٹیلیجنس سروس نے اعلان کیا ہے کہ بین الاقوامی حمایت یافتہ دہشتگرد تنظیم داعش کے سابقہ سرغنہ ابوبکر البغدادی کا جانشین علی عبدالناصر قرداش گرفتار کر لیا گیا ہے۔ عراقی انٹیلیجنس سروس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ علی عبدالناصر قرداش کی گرفتاری ایک انتہائی دقیق انٹیلیجنس آپریشن کے نتیجے میں انجام پائی ہے۔ واضح رہے کہ داعش کا سابقہ سرغنہ ابوبکر البغدادی شام کے شمالی شہر ادلب کے اندر چند ماہ قبل ہونے والے ایک ہوائی حملے میں مارا گیا تھا۔
 

اطلاعات کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کے دفتر پینٹاگون نے عراقی انٹیلیجنس کے ہاتھوں ابوبکر البغدادی کے جانشین کی گرفتاری کی تردید کی ہے۔ واضح رہے کہ عرب میڈیا نے گزشتہ ماہ 24 اپریل 2020ء کے روز دہشتگرد تنظیم داعش کے سابقہ سرغنہ ابوبکر البغدادی کے طہ عبدالرحیم عبداللہ بکر خویت نامی جانشین کے بارے میں اطلاع دی تھی جس کی کنیت عبداللہ قرداش اور حجی عبداللہ تھی۔ قرداش سال 1976ء میں تلعفر میں پیدا ہوا، 2004ء میں القاعدہ میں شامل ہوا اور پھر مشرقی نینوا کے کمانڈر کی حیثیت سے امریکی فوجیوں کے ہاتھوں گرفتار ہو گیا تھا۔
 
خبر کا کوڈ : 864072
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش