0
Thursday 21 May 2020 19:13

تحفظ ناموس رسالت محاذ کے رہنماوں کی داتا دربار پر اجتماعی حاضری

تحفظ ناموس رسالت محاذ کے رہنماوں کی داتا دربار پر اجتماعی حاضری
اسلام ٹائمز۔ تحفظ ناموس رسالت محاذ کے زیر اہتمام قائدین اہلسنت نے کارکنان کے ہمراہ داتا دربار پر اجتماعی حاضری دی، تحفظ ناموس رسالت محاذ کے صدر صاحبزادہ رضائے مصطفی نقشبندی، مولانا محمد علی نقشبندی، علامہ شریف الدین قذافی، مولانا پیر بشیر احمد یوسفی، پیر سید واجد علی شاہ گیلانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث مزارات اولیاء اللہ کی بندش حکومت پنجاب کی جانب سے ختم کرنا قابل تحسین ہے۔ وزارت مذہبی امور پنجاب اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے مشکور ہیں۔ مساجد و مزارات اولیاء اللہ سے ہمیشہ امن و محبت رواداری اور اخوت کا پیغام دیا جاتا ہے۔ حکومت سے کسی طرح کی محاذ آرائی نہیں چاہتے تمام امور افہام و تفہیم اور گفت و شنید سے طے ہونا جمہوریت کی فتح ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملکی سالمیت اور استحکام کیلئے دینی طبقہ نے جس طرح حکومتوں کا ساتھ دیا بقاء وطن کیلئے غیر مشروط تعاون جاری رکھیں گے۔ بعض حکومتی وزراء اور مشیران شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار بننے کی کوشش مت کریں۔ مخصوص لابی پاکستان میں اسلام پسندوں اور حکومت کے درمیان دیواریں کھڑی کرکے حالات کشیدگی کی طرف لے جانا چاہتی ہے۔ محکمہ اوقاف ایڈمنسٹریٹر خطیب اوقاف صاحبزادہ علامہ رمضان سیالوی و دیگر کی جانب سے اجتماعی حاضری کے موقع پر استقبال کئے جانے پر بھی مشکور ہیں مزارات اولیاء پر تعینات اور بعض اوقاف کے افسران کی اصلاح بھی ضروری ہے، سرکاری محکموں میں موجود کالی بھیڑوں کو بے دخل کرنا ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 864079
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش