QR CodeQR Code

سماجی رہنما مرزا عالم بیگ اور رکن قومی اسمبلی نصرت واحد کا جے ڈی سی مرکز کا دورہ

21 May 2020 21:00

ظفر عباس سے گفتگو کے دوران مرزا عالم بیگ نے جے ڈی سی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ طویل لاک ڈاﺅن کے باعث عوام کو سخت پریشانی کا سامنا تھا جو اب بھی ہے، تاہم جے ڈی سی اور اس جیسے دیگر رفاہی اداروں نے عوام کو روشن سمیت دیگر اشیاء تقسیم کی اس پر ان کی کاوشوں کو سراہا جانا چاہیئے۔


اسلام ٹائمز۔ معروف سماجی رہنما مرزا عالم بیگ اور پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی نصرت واحد نے جے ڈی سی فاؤنڈیشن کے مرکزی آفس کا خصوصی دورہ کیا۔ اس موقع پر جے ڈی سی کے جنرل سیکریٹری ظفر عباس نے مرزا عالم بیگ اور نصرت واحد کو کورونا راشن ریلیف سے متعلق خصوصی بریفنگ دی۔ اس موقع پر مرزا عالم بیگ کا کہنا تھا کہ حکومت کے پاس اگر وسائل نہیں ہیں تو جو لوگ جے ڈی سی طرز پر کام کر رہے ہیں ان کے لئے مسائل بھی پیدا نہ کریں۔ مرزا عالم بیگ نے جے ڈی سی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ طویل لاک ڈاﺅن کے باعث عوام کو سخت پریشانی کا سامنا تھا جو اب بھی ہے، تاہم جے ڈی سی اور اس جیسے دیگر رفاہی اداروں نے عوام کو روشن سمیت دیگر اشیاء تقسیم کی اس پر ان کی کاوشوں کو سراہا جانا چاہیئے۔

مرزا عالم بیگ نے مزید کہا کہ عوام کی خدمت حکومتوں کی ذمہ داری ہوتی ہے مگر ہمیں افسوس سے کہنا پڑھتا ہے کہ حکومت نے عوام کی کوئی خاطر خواہ مدد نہیں کی۔ اس موقع پر نصرت واحد نے ظفر عباس کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ ہماری توقعات سے بھی زیادہ کام کر رہے ہیں، اللہ پاک یہ جذبہ سلامت رکھے۔ بعد ازں ظفر عباس نے مرزا عالم بیگ اور نصرت واحد کا جے ڈی سی کے مرکزی دفتر آمد پر شکریہ ادا کیا اور عوام کی خدمت سے متعلق جے ڈی سی کے کاموں کے بارے میں آگاہی فراہم کی۔


خبر کا کوڈ: 864103

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/864103/سماجی-رہنما-مرزا-عالم-بیگ-اور-رکن-قومی-اسمبلی-نصرت-واحد-کا-جے-ڈی-سی-مرکز-دورہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org