QR CodeQR Code

بھارتی ریاست بنگال میں امفان طوفان کی وجہ سے 72 افراد کی موت

21 May 2020 22:08

ریاست کی وزیراعلٰی ممتا بنرجی نے کہا کہ امفان طوفان بنگال کے ساحلی علاقوں سے 185 فی کلومیٹر کی رفتار سے ٹکرایا ہے۔ خیال رہے کہ کل ممتا بنرجی نے کہا تھا کہ امفان طوفان کیوجہ سے ریاست میں ایک لاکھ کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ ’’امفان طوفان‘‘ کی وجہ سے 72 افراد کی موت واقع ہوگئی ہے۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ کلکتہ سمیت ریاست کے مختلف علاقوں میں طوفان کی وجہ سے بڑے پیمانے پر تباہی مچی ہے۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ہونے والے نقصانات کا صحیح اندازہ نہیں لگا ہے مگر ہمارے اندازے سے کہیں زیادہ نقصانات ہوئے ہیں۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ میں نے نریندر مودی سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ سندربن علاقے کا دورہ کریں, ہمارے لئے یہ مصیبت کی کھڑی ہیں, مل جل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ آج وزیر داخلہ امت شاہ نے بات کی ہے اور ہر ممکن مدد کی یقین دہای کرائی ہے۔ اس دوران نریندر مودی نے بھی کہا ہے کہ اس وقت پورا ملک بنگال کے ساتھ کھڑا ہے بنگال کی مدد کیلئے کوئی بھی کمی اور کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔ مودی نے کہا کہ ہمارے لئے یہ چیلنجوں کا وقت اور ہم ریاست کے عوام کیلئے دعا کرتے ہیں کہ جلد سے جلد حالات معمول پر آجائیں۔

ممتا بنرجی نے کہا کہ میں نے اپنی پوری زندگی میں اتنی بڑی آفت نہیں دیکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ طوفان میں اپنی زندگی کھونے والے کے اہل خانہ کو 2.5 لاکھ روپے بطور معاوضہ دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ زیادہ تر افراد درخت اور بجلی کے تار گرنے کی وجہ سے مرے ہیں۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ 72 میں سے 15 افراد شہر کلکتہ سے ہیں۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ امفان طوفان بنگال کے ساحلی علاقوں سے 185 فی کلومیٹر کی رفتار سے ٹکرایا ہے۔ خیال رہے کہ کل ممتا بنرجی نے کہا تھا کہ امفان طوفان کی وجہ سے ریاست میں ایک لاکھ کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔ اطلاعات کے مطابق کلکتہ سے 135 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ٹکرایا ہے۔ بڑے پیمانے پر کئی علاقے میں درخت گر گئے ہیں اور بجلی کی سپلائی منقطع ہوگئی ہے۔ کلکتہ ائیر پورٹ کو مکمل طور پر بند کردیا گیا ہے۔ شمالی بنگال اور جنوبی بنگال کے ساحلی علاقے مکمل طور پر تباہ و برباد ہوگئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 864113

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/864113/بھارتی-ریاست-بنگال-میں-امفان-طوفان-کی-وجہ-سے-72-افراد-موت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org