0
Thursday 21 May 2020 23:41

ہماری اسرائیل مخالف آزادی قدس کی تحریک ضرور رنگ لائے گی، ایم ڈبلیو ایم/آئی ایس او

ہماری اسرائیل مخالف آزادی قدس کی تحریک ضرور رنگ لائے گی، ایم ڈبلیو ایم/آئی ایس او
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع جیکب آباد اور آئی ایس او لاڑکانہ ڈویژن کی طرف سے جمعة الوداع یوم القدس کے حوالے سے پریس کانفرنس کی گئی، جس سے مولانا حسن رضا غدیری، ضلعی سیکرٹری جنرل نذیر حسین جعفری اور وسیم لطیف مہر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قبلہ اول پر ناجائز اسرائیلی قبضہ اور نہتے فلسطینی مسلمانوں پر عرصہ دراز سے ظلم و بربریت کسی صورت قبول نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کربلائی حسینی اور مکتب اہلبیت (ع) کے پیروکار ہیں، یہ مکتب ہمیں ظالم سے ٹکرانے اور مظلوم کی حمایت کا درس دیتا ہے، ہماری اسرائیل مخالف آزادی قدس کی تحریک ضرور رنگ لائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ عنقریب وقت کا فرعون اسرائیل اپنے سرپرست امریکہ اور اپنے تمام اتحادیوں سمیت تباہ و برباد ہوگا، ہمارا قبلہ اول اور فلسطین آزاد ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یوم علی (ع) کے موقع پہ عزاداری اور عزاداروں کے خلاف جو سندھ حکومت کی طرف سے کارروائیاں کی گئیں، اس کی مذمت کرتے ہیں، ان کی یہ شرمناک حرکت ایک سوالیہ نشان ہے۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے دیگر عہدیداران و دیگر شریک تھے۔
خبر کا کوڈ : 864125
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش