0
Thursday 21 May 2020 23:57

بھارتی حکومت دہشتگرد اور جنگی جرائم کی مرتکب ہو رہی ہے، ثروت اعجاز قادری

بھارتی حکومت دہشتگرد اور جنگی جرائم کی مرتکب ہو رہی ہے، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ ہندوتوا نظریئے والی بھارتی حکومت دہشتگرد اور جنگی جرائم کی مرتکب ہو رہی ہے، بھارت کے 9 لاکھ بھارتی فوجی کشمیریوں پر ظلم و ستم اور وحشیانہ مظالم ڈھائے ہوئے ہیں، سری نگر میں بھارتی فوج نے 15 مسلم گھروں کو آگ لگا دی، جو کھلی دہشتگردی ہے، جس کی ہر سطح پر مذمت اور عالمی برادی کو فوری نوٹس لینا چاہیے۔ اپنے ایک بیان میں ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ دنیا کو کورونا وائرس سے نہیں بلکہ انتہا پسندی اور دہشتگردی کے کورونا سے زیادہ خطرات لاحق ہیں، بھارتی ہندوتوا نظریہ خطے ہی نہیں بلکہ دنیا میں امن کیلئے بھی کورونا وائرس سے زیادہ خطرناک ہے۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ پاکستان کے عوام مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی نسل کشی کسی صورت برادشت نہیں کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کیلئے مسلم گھروں کو جلانا جنیوا معاہدے اور عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے، اقوام متحدہ مودی حکومت اور بھارتی فوج پر دہشتگردی اور انسانیت کی نسل کشی کا مقدمہ چلائے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوتوا نظریہ ختم کرنے کا ایک ہی علاج جہاد ہے، پاکستان کی عوام مضبوط اور زندہ قوم ہے، جو اپنے ملک اور کشمیری مسلمانوں کا دفاع کرنا اچھی طرح جانتے ہیں، پاک فوج نے اعلان جہاد کیا تو پاکستان کا بچہ بچہ ہراول دستے کا کردار ادا کریگا۔
خبر کا کوڈ : 864129
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش