QR CodeQR Code

ملک بھر میں 159 صحافیوں میں کرونا وائرس کی تصدیق، 3 جاں بحق ہوئے

22 May 2020 00:15

پی ایف یو جے کی کرونا ریسکیو کمیٹی نے پہلی ملک گیر رپورٹ جاری کردی ہے، جس کے مطابق سب سے زیادہ 84 صحافی لاہور میں کرونا کا شکار بنے اور گلگت، بلتستان، ایبٹ آباد، فیصل آباد، بہاولپور اور رحیم یار خان محفوظ رہا۔


اسلام ٹائمز۔ ملک بھر میں 159 صحافیوں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ جبکہ  3 جاں بحق ہوگئے ہیں، جن میں ایک کا تعلق ملتان 2 سکھر سے تھے جبکہ 69 صحتیاب ہو کر گھروں میں واپس آگئے۔ پی ایف یو جے کی کرونا ریسکیو کمیٹی نے پہلی ملک گیر رپورٹ جاری کردی ہے، جس کے مطابق سب سے زیادہ 84 صحافی لاہور میں کرونا کا شکار بنے اور گلگت، بلتستان، ایبٹ آباد، فیصل آباد، بہاولپور اور رحیم یار خان محفوظ رہا۔ کراچی میں 9، راولپنڈی و اسلام آباد میں 24 مریض، پشاور میں 12، کوئٹہ میں 17، ملتان میں 5 صحافیوں کے ٹیسٹ پازیٹیو آئے ہیں۔ سکھر 6، گوجرانوالہ 2، حیدر آباد میں 1 صحافی کرونا کا شکار ہوا ہے۔ پنجاب میں متاثرہ صحافیوں کا ڈیٹا حکومت کے حوالے کردیا گیا ہے، جس کے بعد انہیں فی کس 1 لاکھ روپے امداد ملے گے۔


خبر کا کوڈ: 864134

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/864134/ملک-بھر-میں-159-صحافیوں-کرونا-وائرس-کی-تصدیق-3-جاں-بحق-ہوئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org