QR CodeQR Code

ٹی این ایف جے کا یوم القدس کے موقع پر حمایت مظلومین میں احتجاج کا اعلان

22 May 2020 01:25

یوم القدس حمایت مظلومین کمیٹی کے مرکزی کنونیر شوکت جعفری کے مطابق ٹی این ایف جے کے سربراہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کی ہدایت پر عالمی یوم القدس حمایت مظلومین کے موقع پر کل امام بارگاہ عاشق حسین تیلی محلہ راولپنڈی میں احتجاجی تقریب اور بعدازاں مظاہرہ ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ یوم القدس حمایت مظلومین کمیٹی کے مرکزی کنونیر شوکت جعفری کے مطابق ٹی این ایف جے کے سربراہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی کی ہدایت پر عالمی یوم القدس حمایت مظلومین کے موقع پر کل 28 رمضان جمعۃ المبارک 22 مئی 2020 کو امام بارگاہ عاشق حسین تیلی محلہ راولپنڈی میں بعداز نمازِ جمعہ احتجاجی تقریب ہوگی۔ جس سے مختلف مکاتب فکر کے رہنماء خطاب کریں گے۔ بعدازاں 3:00 بجے دن دنیا بھر کے مظلومین کی حمایت میں پرامن احتجاجی مظاہرہ ہوگا۔ جس کی قیادت علمائے کرام، ضلعی رہنماء ٹی این ایف جے عالمی یوم القدس حمایت مظلومین کمیٹی کے عہدیداران، مرکزی عمائدین اور دینی، سیاسی و سماجی رہنما کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 864141

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/864141/ٹی-این-ایف-جے-کا-یوم-القدس-کے-موقع-پر-حمایت-مظلومین-میں-احتجاج-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org