QR CodeQR Code

اسرائیل کا زوال اور فلسطینیوں کی فتح کا وقت قریب پہنچ گیا ہے، سپاہ پاسداران

22 May 2020 04:59

سپاہ کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ امام خمینی (رہ) نے رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو یوم قدس کے نام سے موسوم کرکے فلسطین کے بارے میں ہونے والی تمام سازشوں کو ہمیشہ کے لئے دفن کردیا، ہم فلسطین اور مسجد الاقصیٰ کی مکمل آزادی تک فلسطینیوں کی حمایت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران نے اپنے ایک بیان میں فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیت المقدس کی آزادی کے شواہد نمایاں ہوگئے ہیں جبکہ اسرائیل کا زوال بھی قریب پنہچ گيا ہے۔ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ فلسطین پر اسرائیل کے غاصبانہ قبضہ کو 72 سال بیت گئے ہیں، اسرائیل کو برطانیہ اور امریکہ کی بھرپور حمایت حاصل ہے لیکن اس کے باوجود اسرائیل کی بنیاد آج پہلے کی نسبت بہت کمزور ہوچکی ہیں اور اسرائیل کا زوال اور فلسطینیوں کی فتح کا وقت قریب پہنچ گیا ہے۔

سپاہ پاسداران نے کہا ہے کہ حضرت امام خمینی (رہ) نے رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو یوم قدس کے نام سے موسوم کرکے فلسطین کے بارے میں ہونے والی تمام سازشوں کو ہمیشہ کے لئے دفن کردیا ہے۔  سپاہ نے فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم فلسطین اور مسجد الاقصیٰ کی مکمل آزادی تک فلسطینیوں کی حمایت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔


خبر کا کوڈ: 864155

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/864155/اسرائیل-کا-زوال-اور-فلسطینیوں-کی-فتح-وقت-قریب-پہنچ-گیا-ہے-سپاہ-پاسداران

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org