QR CodeQR Code

کراچی سمیت سندھ بھر میں آج مکمل لاک ڈاؤن نہیں ہوگا

22 May 2020 05:05

وفاقی حکومت کی ہدایات کے بعد محکمہ داخلہ سندھ نے بھی جمعتہ الوداع اور نماز عید سے متعلق ہدایت نامہ جاری کر دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ بھر میں آج مکمل لاک ڈاؤن نہیں ہوگا، جبکہ وفاقی حکومت کی ہدایات کے بعد محکمہ داخلہ سندھ نے بھی جمعتہ الوداع اور نماز عید سے متعلق ہدایت نامہ جاری کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری صوبے کے تمام ڈویژنل کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز کو ارسال کردہ ہدایات میں کہا گیا ہے کہ نماز عید کے اجتماعات کیلئے 20 نکاتی ایس او پیز پر عمل کرایا جائے، نماز عید کیلئے مقررہ مقامات کی عید سے تین چار روز قبل نشاندہی کی جائے اور اس کی میڈیا کے ذریعے تشہیر بھی کی جائے۔ نوٹفیکشن میں کہا گیا ہے کہ جمعتہ الوداع اور نماز عید کے اجتماعات کھلے مقامات پر منعقد کیے جائیں۔ نمازیوں کی تعداد زیادہ ہونے کی صورت میں ایک مقام پر ایک سے زائد مرتبہ عید کی نماز ادا کی جائے۔

محکمہ داخلہ سندھ نے رمضان المبارک کے آخری ایام میں فول پروف سیکورٹی کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ جمعتہ الوداع، نماز عید کے اجتماعات کے مقامات پر اضافی سیکورٹی کا انتظام کیا جائے، اس کے علاوہ مارکیٹوں، بازاروں، بس اسٹینڈ، انٹرسٹی ہائی ویز اور قبرستانوں کے اطراف سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے، ایس او پی پر عمل درآمد کیلئے علمائے کرام سے رابطہ کیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 864157

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/864157/کراچی-سمیت-سندھ-بھر-میں-ا-ج-مکمل-لاک-ڈاو-ن-نہیں-ہوگا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org