0
Friday 22 May 2020 10:49

چین کا ایلس ویلز کے سی پیک کے متعلق بیان کا سخت نوٹس

چین کا ایلس ویلز کے سی پیک کے متعلق بیان کا سخت نوٹس
اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں قائم چینی سفارتخانے کے ترجمان نے امریکہ کی اسٹیٹ سیکریٹری ایلس ویلز کے پاک چین تعلقات اور سی پیک کے متعلق جاری کردہ بیان کا سخت نوٹس لیتے ہوئے اسے بے بنیاد قرار دیا ہے۔ چینی سفارتخانے کے ترجمان نے جبوبی ایشیا کے لیے امریکہ کی نائب سیکریٹری ایلس ویلز کے بیان کو پاک چین تعلقات کی شہرت کو نقصان پہنچانے کی مضموم کوشش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان 69 سالوں سے بہترین سفارتی تعلقات قائم ہیں۔ ترجمان کے مطابق پاکستان اور چین ایک دوسرے کا احترام کرتے ہیں اور دونوں ممالک نے خطے میں امن و استحکام کے لیے مل کر کام کیا ہے۔ ترجمان نے کہا ہے کہ چین نے کبھی پاکستان سے ڈو مور کا مطالبہ نہیں کیا اور نہ کبھی داخلی امور میں مداخلت کی ہے۔

چینی سفارتخانے کے ترجمان نے کہا ہے کہ چین نے سی پیک منصوبوں میں 25 ارب ڈالرز کی براہ راست سرمایہ کاری کی ہے جب کہ امریکہ نے 2012 سے 2019 کے درمیان پاکستان میں صرف ایک ارب کی سرمایہ کاری کی۔ چینی سفارتخانے کے ترجمان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں چین اور پاکستان ساتھ ہیں۔ ترجمان کے مطابق چین نے 55 ملین امریکی ڈالرز کا طبی سامان پاکستان کو مہیا کیا ہے اور ہمیشہ پاکستان کو برابری کی سطح پرسمجھا ہے۔ اسلام آباد میں قائم چینی سفارتخانے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاک چین تعلقات مساوی بنیادوں پر استوار ہیں اوردونوں ممالک ایک دوسرے کا احترام و مدد کرتے ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 864171
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش