QR CodeQR Code

پشاور میں عید کا چاند دیکھنے کیلئے مفتی پوپلزئی نے اجلاس طلب کر لیا

22 May 2020 11:19

کمیٹی کے رکن مولانا حسین احمد مدنی نے میڈیا کو بتایا کہ اگر شہادتیں موصول ہوگئیں تو 23 مئی بروز ہفتہ عید ہوگی، بصورت دیگر عید 24 مئی بروز اتوار کو منائی جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مقامی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی زیر صدارت آج شام مسجد قاسم علی خان میں ہوگا۔ کمیٹی کے رکن مولانا حسین احمد مدنی نے میڈیا کو بتایا کہ اگر شہادتیں موصول ہوگئیں تو 23 مئی بروز ہفتہ عید ہوگی، بصورت دیگر عید 24 مئی بروز اتوار کو منائی جائے گی۔ واضح رہے مقامی کمیٹی نے 24 اپریل کو روزہ رکھوا دیا تھا اس طرح آج ان کے 29 روزے ہو رہے ہیں، مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے 25 اپریل کو روزہ رکھوایا تھا اس طرح باقی لوگوں کا آج 28 واں روزہ ہے۔


خبر کا کوڈ: 864175

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/864175/پشاور-میں-عید-کا-چاند-دیکھنے-کیلئے-مفتی-پوپلزئی-نے-اجلاس-طلب-کر-لیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org