0
Friday 22 May 2020 11:42

طورخم بارڈر ہفتے میں 6 دن کھلا رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اجمل وزیر

طورخم بارڈر ہفتے میں 6 دن کھلا رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اجمل وزیر
اسلام ٹائمز۔ مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا اجمل خان وزیر نے کہا ہے کہ افغانستان کے ساتھ دوطرفہ تجارت کیلئے طورخم بارڈر ہفتے میں 6 دن ایس او پیز کے تحت کھلا رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سول سیکرٹریٹ پشاور میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا اجمل وزیر نے کہا کہ افغانستان سے طورخم بارڈر کے ذریعے پاکستان انے والے مسافروں کو ضلع خیبر میں قرنطینہ کیا جارہا ہے۔ صوبے میں کورونا کی صورتحال کے حوالے سے اجمل وزیر نے کہا کہ ریکوری ریٹ ملک کے باقی صوبوں سے سب سے زیادہ ہے۔ کورونا سے نمٹنے کیلئے حکومتی اقدامات کے بارے میں انہوں نے کہا کہ صوبے میں 200 آئسولیشن وارڈز قائم ہیں جن میں 5 ہزار 598 بستروں کی گنجائش ہے، اسی طرح  صوبے میں تقریباً 359 کورنٹائن سینٹرز قائم ہیں، صوبے میں 550 سے زائد وینٹیلیٹرز کورونا مریضوں کیلئے مخصوص ہیں، اپوزیشن بے جا تنقید سے پرہیز کرے اور اپنے ادوار کا موازنہ کرے تو پتہ چل جائے گا کہ ملک کا بیڑہ کس نے غرق کیا ہے۔ مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا نے کہا کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو کرپشن کے الزامات سے پاک اور مخلص وزیراعظم دیا ہے، وزیراعظم اپنی مخلصانہ کوششوں سے کورونا کو شکست دینے کیلئے میدان میں موجود ہیں، وزیراعظم عمران خان تمام صوبوں کو ساتھ لے کر کورونا کے خلاف موثر اقدامات کر رہے ہیں۔ اجمل وزیر نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا میں وزیراعلٰی محمود خان کورونا کے خلاف سے لیڈ کر رہے ہیں، وہ خود ہسپتالوں اور قرنطینہ مراکز کے دورے کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 864178
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش