0
Friday 22 May 2020 12:01

پاکستان کی جانب سے امریکا کو طبی حفاظتی سامان کا تحفہ

پاکستان کی جانب سے امریکا کو طبی حفاظتی سامان کا تحفہ
اسلام ٹائمز۔ امریکا کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے افواج پاکستان کی جانب سے امریکی مسلح افواج کو طبی حفاظتی سامان کا تحفہ دیا گیا ہے۔طبی حفاظتی سامان اسلام آباد سے پاک فضائیہ کے سی۔130 طیارے کے ذریعے میری لینڈ کے اینڈریو ایئرفورس بیس پہنچا، اس موقع پر پاکستان کے سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان سمیت سفارتخانے کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ امریکا کے قائم مقام اسسٹنٹ سیکرٹری برائے دفاع برائے انڈو پیسیفک سیکورٹی امور، ڈیوڈ ہیلوےسمیت ڈائریکٹر ریجنل افیئرز برائے ڈپٹی انڈر سیکرٹری آف ایئر فورس انٹرنیشنل افیئرز، بریگیڈیئر جنرل میتھیو ازلر اور دیگر عہدیدار بھی ایئرپورٹ آئے تھے۔ ڈاکٹر اسد مجید خان نے اس موقع پر کہا کہ یہ اقدام قدرتی آفات سے نمٹنے میں دونوں ممالک کی مسلح افواج کے مابین دیرینہ اور قریبی تعاون کا مظہر ہے، دونوں ممالک کی مسلح افواج نے دہشت گردی کے خلاف ملکر مقابلہ کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 864179
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش