QR CodeQR Code

امدادی کشتی کے خلاف اسرائیلی اقدام بحری قذاقی ہے، ایران

21 Jul 2011 12:38

اسلام ٹائمز: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے غزہ کی جانب جانے والی امدادی کشتی پر اسرائیلی حملے کو بحری قذاقی قرار دیا ہے۔


اسلام ٹائمز- فارس نیوز ایجنسی کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان جناب رامین مہمان پرست نے غزہ کی جانب جانے والی امدادی کشتی کے خلاف اسرائیل کی فوجی کاروائی اور اسے اپنی تحویل میں لینے کو بحری قذاقی قرار دیا ہے۔ یہ کشتی غزہ کے محصورین کیلئے پوری دنیا سے جمع کئے گئے امدادی ساز و سامان کی حامل تھی۔ جناب رامین مہمان پرست نے اس اسرائیلی اقدام کو ریاستی دہشت گردی کا واضح نمونہ قرار دیا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بین الاقوامی تنظیموں اور اداروں خاص طور پر انسانی حقوق سے متعلق اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کے اس غیرانسانی اقدام کی مذمت کرتے ہوئے غزہ کے ظالمانہ محاصرے کے خاتمے کیلئے اپنی تمامتر توانائیان بروئے کار لائیں۔


خبر کا کوڈ: 86421

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/86421/امدادی-کشتی-کے-خلاف-اسرائیلی-اقدام-بحری-قذاقی-ہے-ایران

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org