QR CodeQR Code

یوم القدس کے سلسلے میں ٹوبہ ٹیک سنگھ میں آئی ایس او کے زیراہتمام پروگرام کا انعقاد

22 May 2020 15:33

دعا کمیٹی ٹوبہ ٹیک سنگھ کے آرگنائزر زاہد حسین مہدوی نے شرکاء سے گفتگو کرتے ہویے کہا کہ اس سال یوم القدس حکومتی نافذالعمل ایس او پیز کے تحت منایا گیا ہے، ہم آزادی قدس کے لییے رہبر معظم کی آزادی قدس فوج کا ہر اول دستہ ثابت ہوں گے، ہم آج کے دن یہ عہد کرتے ہیں کہ مظلومین کی حمائت جاری رکھیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ رمضان المبارک کے آخری جمعہ یعنی جمعۃ الوداع کو امام خمینیؒ کے فرمان کے مطابق دنیا بھر میں فلسطینی مظلومین و مجاہدین کی حمایت اور انکے ساتھ یکجہتی کے اظہار کیلئے یوم القدس منایا جاتا ہے۔ پاکستان میں بھی یوم القدس کے سلسلے میں سیمینار، مظاہرے، کانفرنسز اور سوشل میڈیا کمپین جاری ہے۔ پاکستان کے دیگر علاقوں کیطرح امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان فیصل آباد ڈویژن کے یونٹ ٹوبہ ٹیک سنگھ کے زیراہتمام یوم القدس مرکزی امام بارگاہ جھنگ روڈ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں منایا گیا۔ پروگرام میں یونٹ صدر رضائے رضا مہدوی خطیب امام جمعہ و جماعت مولانا ہدائت حسین ہدائتی، حسینیہ ٹرسٹ کے چیئرمین سید اظہر حسین شاہ موجود تھے۔ نماز جمعہ سے خطاب کرتے ہوئے مولانا ہدایت حسین ہدائتی نے یوم القدس کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یوم القدس رہبر انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی کے حکم پر ہر سال دنیا بھر میں منایا جاتا ہے۔ نماز جمعہ کے بعد امامیہ اسکاوٹس نے یوم القدس پریذنٹیشن پیش کی، جس میں زمین پر امریکہ و اسرائیل کے پرچم بچھائے گئے تھے، جن پر اسکاوٹس نے کھڑے ہو کر القدس لنا کے پرچم لہرائے۔ اس موقعہ پر دعا کمیٹی ٹوبہ ٹیک سنگھ کے آرگنائزر زاہد حسین مہدوی نے شرکاء سے گفتگو کرتے ہویے کہا کہ اس سال یوم القدس حکومتی نافذالعمل ایس او پیز کے تحت منایا گیا ہے، ہم آزادی قدس کے لییے رہبر معظم کی آزادی قدس فوج کا ہر اول دستہ ثابت ہوں گے، ہم آج کے دن یہ عہد کرتے ہیں کہ مظلومین کی حمائت جاری رکھیں گے۔ اختتام پر زاہد حسین مہدوی نے دعائے وحدت پڑھائی۔
 


خبر کا کوڈ: 864235

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/864235/یوم-القدس-کے-سلسلے-میں-ٹوبہ-ٹیک-سنگھ-آئی-ایس-او-زیراہتمام-پروگرام-کا-انعقاد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org