0
Friday 22 May 2020 17:15

بھارت میں 25 مئی سے صرف ایک تہائی پروازیں شروع ہونگی

بھارت میں 25 مئی سے صرف ایک تہائی پروازیں شروع ہونگی
اسلام ٹائمز۔ کورونا وائرس کی وجہ سے دو مہینے تک بند رہنے کے بعد گھریلو مسافر پروازیں 25 مئی سے نئی ہدایات کے ساتھ دوبارہ شروع ہورہی ہیں جن میں زیادہ سے زیادہ اور کم از کم کرایہ حکومت کی جانب سے طے کیا جائے گا اور مسافروں کے لئے ایک ’’سیلف ڈکلیریشن‘‘ دینا ہوگا، ہوائی اڈے پر کم سے سے دو گھنٹے پہلے پہنچنا ہوگا اور آروگیہ سیتو ایپ کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے۔ بھارتی وزارت شہری ہوا بازی کے حکم میں کہا گیا ہے کہ 25 مئی سے معمول کے مطابق پروازوں میں صرف ایک تہائی ہی پرواز کریں گی۔ بعد میں دھیرے دھیرے پروازوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا۔ وزارت نے بزرگوں، حاملہ خاتون اور بیمار لوگوں کو جہاں تک ممکن ہو سفر نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

ائر لائنز کمپنیوں کو وزارت کے ذریعہ جاری ہدایات میں زیادہ سے زیادہ اور کم از کم کرایوں کی حد کا لحاظ کرنا ہوگا۔ وزارت دوری کے حساب سے کرایہ کی حد طے کرے گی تاکہ ائر لائنس وباء کے وقت مسافروں کی مجبوری کا ناجائز فائدہ نہ اٹھا سکیں۔ مسافروں کی ویب چیک ان ضروری ہوگا اور انہیں خود ہی بورڈنگ پاس پرنٹ کرنا ہوگا۔ ہوائی اڈے پر چیک ان کی سہولت نہیں ہوگی۔ ہر مسافر کو صرف ایک چیکڈ ان بیگیج اور ایک ہینڈ بیگیج کی اجازت ہوگی۔ چیک ان بیگیج کے لئے ٹیگ بھی خود پرنٹ کرکے مسافروں کو لگانا ہوگا۔ مسافروں کے لئے جاری ہدایات میں ایک نو پوائنٹ کا سیلف ڈکلیریشن ضروری قرار دیا گیا ہے جس کے دینے کے بعد ہی وہ بورڈنگ پاس ڈاؤن لوڈ کر پائیں گے
خبر کا کوڈ : 864248
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش