QR CodeQR Code

اسفندیار ولی کا پی آئی اے طیارہ حادثہ پر اظہار افسوس

22 May 2020 22:28

اپنے ایک بیان میں اے این پی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ افسوسناک حادثہ نے پوری قوم کو سوگوار کر دیا ہے، سوگوار خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور شہداء کی مغفرت اور بلند درجات کیلئے دعا گو ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ سربراہ عوامی نیشنل پارٹی اسفندیار ولی خان نے کراچی میں پی آئی اے طیارہ کے حادثہ پر اظہار افسوس کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ افسوسناک حادثہ نے پوری قوم کو سوگوار کر دیا ہے، سوگوار خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور شہداء کی مغفرت اور بلند درجات کیلئے دعا گو ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ متاثرینِ حادثہ کو اللہ پاک صبرِ جمیل عطا کرے اور زخمیوں کے لیے دعاگو ہیں کہ اللہ پاک ان کو جلد صحت یاب فرمائے۔ واضح رہے کہ آج سہ پہر پی آئی اے کا مسافر بردار طیارہ کراچی میں آبادی پر گر کر تباہ ہوگیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 864284

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/864284/اسفندیار-ولی-کا-پی-آئی-اے-طیارہ-حادثہ-پر-اظہار-افسوس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org