0
Friday 22 May 2020 21:35

قبلہ اول کی آزادی مسلمہ حقیقت ہے، اعجاز ہاشمی

قبلہ اول کی آزادی مسلمہ حقیقت ہے، اعجاز ہاشمی
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی صدر اور نائب صدر متحدہ مجلس عمل پیر اعجاز احمد ہاشمی نے کہا ہے کہ قبلہ اول کی آزادی مسلمہ حقیقت ہے، ان شاءاللہ فلسطین آزاد ہوگا، مظلوم فلسطینی اپنی کھوئی ہوئی سر زمین پر واپس جائیں گے اور یہودیوں کو نکال باہر کریں گے۔ مسئلہ فلسطین صرف زمین کے قبضے کا ہی نہیں بلکہ مسلمانوں کے ایمان کا مسئلہ بھی ہے، خانہ کعبہ سے پہلے مسلمان بیت المقدس کی طرف منہ کر کے نماز پڑھتے تھے، ہمارا قبلہ اول 72 سال سے صہیونی قبضے میں ہے اور مسلمان حکمران غفلت کی نیند سو رہے ہیں، بے غیرت مسلم حکمرانوں کی غیرت کو جگانے کی ضرورت ہے، اس حوالے سے مسلمانوں میں بیداری کی لہر آنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ باتیں بہت ہو چکیں ہمیں باہم متحد ہوکر عملی میدان میں عالمی فورم استعمال کرتے ہوئے فلسطینیوں کی پشت پر کھڑے ہونا ہوگا، تاکہ اقوام متحدہ کے ذریعے مظلوم فلسطینی مسلمان بھائی آزادی حاصل کر سکیں۔ پیر اعجاز ہاشمی نے کہا کہ افسوس ہے کہ مسلمانوں کے مسائل اقوام متحدہ حل نہیں کرتا لیکن جہاں امریکہ کی سرپرستی ہو وہاں مسلمانوں کو دبا دیا جاتا ہے، آج مسلمانوں کی غیرت کا تقاضا ہے کہ فلسطین، کشمیر اور روہنگیا کے مسلمانوں کو آزادی ملنی چاہیے۔
خبر کا کوڈ : 864285
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش