QR CodeQR Code

بھکر میں ایم ڈبلیو ایم اور آئی ایس او کے زیراہتمام یوم القدس ریلی

22 May 2020 21:46

شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم رہنماء مزمل عباس خان نے کہا کہ فلسطین کا آزاد ہونا اٹل ہے، امریکہ اور اسرائیل انسانیت کے دشمن ہیں، تمام دنیا کے مسلمانوں کو قبلہ اول کی صیہونی پنجوں سے آزادی کیلئے متحد ہونا ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ بھکر میں مجلس وحدت مسلمین اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیراہتمام یوم القدس کی مناسبت سے ریلی نکالی گئی، ریلی کی قیادت ایم ڈبلیو ایم ضلع بھکر کے قائمقام سیکرٹری جنرل مزمل عباس خان، ملازم حسین اور دیگر نے کی۔ اس موقع پر ریلی کے شرکاء نے امریکہ اور اسرائیل کیخلاف اور قبلہ اول کی آزادی کیلئے بھرپور نعرہ بازی کی اور اپنے فلسطینی بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیا۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم رہنماء مزمل عباس خان نے کہا کہ فلسطین کا آزاد ہونا اٹل ہے، امریکہ اور اسرائیل انسانیت کے دشمن ہیں، تمام دنیا کے مسلمانوں کو قبلہ اول کی صیہونی پنجوں سے آزادی کیلئے متحد ہونا ہوگا۔ یہ تمام مسلمانوں کی غیرت ایمانی کا مسئلہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ رہبر معظم سید علی خامنہ ای کا یہ فرمانا جلد حقیقت ثابت ہوگا کہ اسرائیل آئندہ پچیس برس نہیں دیکھ سکے گا۔


خبر کا کوڈ: 864287

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/864287/بھکر-میں-ایم-ڈبلیو-اور-ا-ئی-ایس-او-کے-زیراہتمام-یوم-القدس-ریلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org