QR CodeQR Code

جب تک قبلہ اول آزاد نہیں ہوجاتا ہم فلسطینی بھائیوں کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے، سراج الحق 

22 May 2020 22:34

جماعت اسلامی کے امیر نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم مشرقی یا مغربی کنارے کے فلسفے کو نہیں مانتے، یہ فلسطین پر قبضے کو مکمل کرنے کی امریکی چالیں ہیں، امریکہ صدی کی ڈیل کے نام پر پورے فلسطین پر اسرائیلی قبضے کو مضبوط کرنے کی سازش کررہا ہے اور مسلم ممالک بھی اسرائیل کے ساتھ تعلقات بنانے کیلئے ان امریکی سازشوں کا ساتھ دے رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ کشمیر اور فلسطین عالم اسلام کے مشترکہ مسائل ہیں۔ دونوں مقبوضہ علاقوں میں ہندو اور یہودی مسلمانوں کا قتل عام کررہے ہیں، قبلہ اول کی آزادی کے لیے ایک لاکھ فلسطینی نوجوان اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر چکے ہیں، ہم اپنے مظلوم فلسطینی بھائیوں کو یقین دلاتے ہیں کہ پوری پاکستانی قوم کے ان کے ساتھ ہے اور جب تک قبلہ اول آزاد نہیں ہوجاتا ہم فلسطینی بھائیوں کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے، ہم مشرقی یا مغربی کنارے کے فلسفے کو نہیں مانتے یہ فلسطین پر قبضے کو مکمل کرنے کی امریکی چالیں ہیں، امریکہ صدی کی ڈیل کے نام پر پورے فلسطین پر اسرائیلی قبضے کو مضبوط کرنے کی سازش کررہا ہے اور مسلم ممالک بھی اسرائیل کے ساتھ تعلقات بنانے کیلئے ان امریکی سازشوں کا ساتھ دے رہے ہیں۔ بیت المقدس کی آزادی ہمارے ایمان کا حصہ ہے، قبلہ اول کی سرزمین فلسطین پر فلسطینیوں کی ہے یہودیوں کی نہیں۔

سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ کشمیر میں نو ماہ سے کرفیو اور لاک ڈاون نے کشمیریوں کو موت سے بدتر زندگی گزارنے پر مجبور کر رکھا ہے، بیماروں کو
علاج تک کی سہولت نہیں، لوگ گھروں میں دم توڑ رہے ہیں اور انہیں قبرستانوں میں دفن کرنے تک کی اجازت نہیں دی جارہی، ہزاروں نوجوانوں کو بھارتی جیلوں اور عقوبت خانوں میں بند کردیا گیا ہے، پوری کشمیری قیادت گھروں یا قیدخانوں میں نظر بند ہے۔ ان حالات میں ہماری حکومت کا فرض ہے کہ وہ عالمی سطح پر کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کرے اور اقوام متحدہ سمیت انسانی حقوق کے عالمی اداروں میں اس مسئلہ کو ایک بار پھر پوری قوت سے اٹھایا جائے تاکہ کشمیریوں کو بھارت سے آزادی مل سکے۔
 


خبر کا کوڈ: 864296

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/864296/جب-تک-قبلہ-اول-آزاد-نہیں-ہوجاتا-ہم-فلسطینی-بھائیوں-کا-ساتھ-چھوڑیں-گے-سراج-الحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org