QR CodeQR Code

چاند نظر نہیں آیا، مفتی پوپلزئی کا اتوار کو عیدالفطر منانے کا اعلان

22 May 2020 23:28

مقامی کمیٹی نے 24 اپریل کو روزہ رکھوا دیا تھا اس طرح آج ان کے 29 روزے ہو رہے ہیں، مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے 25 اپریل کو روزہ رکھوایا تھا اس طرح باقی لوگوں کا آج 28 واں روزہ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مقامی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی زیر صدارت مسجد قاسم علی خان پشاور میں منعقد ہوا۔ ابل ازیں کمیٹی کے رکن مولانا حسین احمد مدنی نے بتایا اگر شہادتیں موصول ہوگئیں تو 23 مئی بروز ہفتہ عید ہوگی، بصورت دیگر عید 24 مئی بروز اتوار کو منائی جائے گی۔ تاہم اجلاس نے فیصلہ کیا کہ مستند شہادتیں موصول نہیں ہوئی، جس کی وجہ سے عید 24 مئی بروز اتوار منائی جائے گی۔ واضح رہے کہ مقامی کمیٹی نے 24 اپریل کو روزہ رکھوا دیا تھا اس طرح آج ان کے 29 روزے ہو رہے ہیں، مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے 25 اپریل کو روزہ رکھوایا تھا اس طرح باقی لوگوں کا آج 28 واں روزہ ہے۔


خبر کا کوڈ: 864302

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/864302/چاند-نظر-نہیں-ا-یا-مفتی-پوپلزئی-کا-اتوار-کو-عیدالفطر-منانے-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org