0
Friday 22 May 2020 23:59

ملتان، امام بارگاہ ابوالفضل العباس سے نماز جمعہ کے بعد القدس ریلی، علماء کی بڑی تعداد شریک 

ملتان، امام بارگاہ ابوالفضل العباس سے نماز جمعہ کے بعد القدس ریلی، علماء کی بڑی تعداد شریک 
اسلام ٹائمز۔ فلسطینی اور کشمیری مسلمانوں کی حمایت میں عالمی یوم القدس کے موقع پر مرکزی امام بارگاہ چوک قذافی سے ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی، جس کی قیادت علامہ قاضی نادر حسین علوی، اسد عباس شاہ، سیلم عباس صدیقی نے کی۔ شرکاء نے امریکہ، اسرائیل اور بھارت کے غاضبانہ قبضہ کے خلاف نعرہ بازی کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان قبلہ اول پر یہودیوں کے قبضے کو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، امریکی صدر اپنے اتحادیوں کے ساتھ ڈیل آف سنچری کے نام پر قبلہ اول یہودیوں کے حوالے کرنے کا مصصم ارادہ کر چکے ہیں، صیہونوں کے غاضبانہ قبضے کے دروان لاکھوں فلسطینی علاقہ بدر جبکہ ہزاروں کو قیدی بنا کر ظلم وتشدد کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں، اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینیوں کا قتل عام ایک نہ ختم ہونے والے سلسلے کی شکل اختیار کر چکا ہے، یہی سارے مظالم کشمیریوں پر بھی ڈھائے جا رہے ہیں، عالمی طاقتیں مسلمانوں اور عالم اسلام کے خلاف اتحاد بنائے ہوئے ہیں، کشمیر اور فلسطین کے مظلوموں کی حمایت بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے موقف کی تجدید ہے۔ مقررین نے مطالبہ کیا کہ عالم اسلام یکجا ہو کر اسرائیل سے قبلہ اول اور بیت المقدس کو بحال کروا کر یہودیوں سے آزاد کروائیں۔
خبر کا کوڈ : 864313
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش