QR CodeQR Code

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کراچی طیارہ حادثے پر دلی رنج وغم اور افسوس کا اظہار

23 May 2020 00:35

مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے تعزیتی پیغام میں سربراہ ایم ڈبلیو ایم نے کہا ہے کہ لاہور سے کراچی آنے والی قومی ایئر لائن کے پرواز کے حادثے میں قیمتی جانوں کا نقصان انتہائی افسوس ناک اور قومی سانحہ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کراچی طیارہ حادثے پر دلی رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ لاہور سے کراچی آنے والی قومی ایئر لائن کے پرواز کے حادثے میں قیمتی جانوں کا نقصان انتہائی افسوس ناک اور قومی سانحہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ رمضان المبارک کے اختتام اور عید سے ایک دو روز قبل اس ناگہانی حادثے نے پوری قوم کو سوگوار کردیا ہے۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں پوری ملت جعفریہ بالخصوص مجلس وحدت مسلمین متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ انہوں نے حادثے میں جاں بحق مسافروں، جہازکے عملے اور علاقہ مکینوں کی مغفرت اور تمام زخمیوں کے لئے صحت یابی کی دعا کی ہے۔ واضح رہے کہ پی آئی اے کا بوئنگ 320 ایئر بس طیارہ جو کہ لاہور سے مسافروں اور عملے سمیت 98 افراد کو لیکر کراچی ایئر پورٹ پر لینڈ کررہا تھا اچانک انجن فیل ہونے کے باعث نزدیک ہی ماڈل کالونی ملیر کی رہائشی آبادی پر جاگرا۔

 


خبر کا کوڈ: 864324

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/864324/علامہ-راجہ-ناصر-عباس-جعفری-کا-کراچی-طیارہ-حادثے-پر-دلی-رنج-وغم-اور-افسوس-اظہار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org