QR CodeQR Code

پی آئی اے طیارے کے حادثے کی وجوہات سامنے آنے تک قیاس آرائیاں نہ کی جائیں، اعجاز شاہ

23 May 2020 00:42

نجی ٹی وی کے مطابق نے وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر وفاقی حکومت امدادی سرگرمیوں و کاموں میں ساتھ دے رہی ہے، بہت جلد اس ناخوشگوار حادثے کے حقائق سامنے لائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ نےکہا ہے کہ پی آئی اے طیارے کے حادثے کی وجوہات سامنے آنے تک قیاس آرائیاں نہ کی جائیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ قیاس آرائیوں سے لواحقین اور متاثرین کی دل آزاری ہو گی۔ نجی ٹی وی کے مطابق آئی بی کے سابق سربراہ بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر وفاقی حکومت امدادی سرگرمیوں و کاموں میں ساتھ دے رہی ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ بہت جلد اس ناخوشگوار حادثے کے حقائق سامنے لائیں گے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے پہلے ہی قومی ایئر لائن پی آئی اے کے طیارے کو پیش آنے والے حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ پی آئی اے پائلٹس کی نمائندہ تنظیم پالپا نے طیارہ حادثے کی تحقیقات کے لیے اپنی ٹیم نامزد کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ پالپا نے تحقیقات کے لیے غیر جانبدار اورایوی ایشن امور کے ماہرین پر مشتمل بورڈ کی تشکیل کا  مطالبہ کیا ہے۔ پالپا کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والے طیارے کے دونوں پائلٹس کافی تجربہ کارتھے، جس کی وجہ سے خدشہ ہے کہ تیکنیکی خرابی جہاز کے حادثے کا سبب بنی ہو۔
 


خبر کا کوڈ: 864327

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/864327/پی-ا-ئی-اے-طیارے-کے-حادثے-کی-وجوہات-سامنے-ا-نے-تک-قیاس-ا-رائیاں-نہ-جائیں-اعجاز-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org