0
Saturday 23 May 2020 00:43

یوم القدس منانے کا مقصد مسلم امہ میں وحدت ہے، احمد محمدی

یوم القدس منانے کا مقصد مسلم امہ میں وحدت ہے، احمد محمدی
اسلام ٹائمز۔ کراچی میں متعین ایرانی قونصل جنرل احمد محمدی نے قدس عالم اسلام کی وحدت کا محور کے عنوان سے یوم القدس کی مناسبت سے منعقد ہونے والے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جیسا کہ سب لوگ جانتے ہیں کہ امام خمینی (رہ) نے فلسطین کے مسئلے کو عالم اسلام کا سب سے اہم مسئلہ قرار دیتے ہوئے رمضان کے آخری جمعہ کو قدس کے عالمی دن کے طور پر اعلان کیا، جس کے دو مقاصد ہیں، پہلا مقصد مسلم امہ میں وحدت ہے چونکہ مسلم ممالک میں فلسطین کے حوالے سے کوئی اختلاف پایا نہیں جاتا، اسی لئے وہ ان مسلم ممالک کو اس کے سائے تلے ایک کر دینا چاہتے تھے، دوسرا مقصد دنیا کی قوموں کو فلسطین کی آزادی کی تحریک کی حمایت کیلئے راغب کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ مسلم امہ کی وحدت ہی مسلمانوں کے تمام مسائل اور مشکلات کا حل ہے۔
خبر کا کوڈ : 864328
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش