QR CodeQR Code

اسرائیل کی نابودی اور قدس کی آزادی اب زیادہ دور نہیں، علامہ وحید کاظمی

23 May 2020 01:07

ہری پور میں یوم القدس کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم کے پی کے کا کہنا تھا کہ پاکستان غیرت مند مسلمانوں کا ملک ہے، قائداعظم کے فرامین کے مطابق ہم نے نہ کبھی قابض ریاست کا وجود تسلیم کیا ہے اور نہ ہی کبھی کرینگے، حکومت پاکستان یوم القدس کو سرکاری سطح پر منانے کا اعلان کرے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ سید وحید عباس کاظمی نے کہا ہے کہ قبلہ اول کی آزادی اور صیہونی ریاست کی نابودی اب زیادہ دور نہیں، ان شاء اللہ جلد تمام دنیا کے مسلمان مسجد اقصیٰ میں اکٹھے ہوکر اپنی فتح کا اعلان کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہری پور میں یوم القدس کی نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان غیرت مند مسلمانوں کا ملک ہے، قائداعظم کے فرامین کے مطابق ہم نے نہ کبھی قابض ریاست کا وجود تسلیم کیا ہے اور نہ ہی کبھی کریں گے، حکومت پاکستان یوم القدس کو سرکاری سطح پر منانے کا اعلان کرے، او آئی سی اور اقوام متحدہ کو مسئلہ فلسطین اور اسرائیل کے توسیع پسندانہ اقدامات پر ایکشن لینا چاہیئے۔


خبر کا کوڈ: 864331

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/864331/اسرائیل-کی-نابودی-اور-قدس-ا-زادی-اب-زیادہ-دور-نہیں-علامہ-وحید-کاظمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org