1
Saturday 23 May 2020 01:36

اسرائیل سب سے زیادہ انسانی حقوق پائمال کرنیوالی ناجائز رژیم ہے، محمد جواد ظریف

اسرائیل سب سے زیادہ انسانی حقوق پائمال کرنیوالی ناجائز رژیم ہے، محمد جواد ظریف
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے عالمی یوم القدس کے حوالے سے ٹوئٹر پر جاری ہونے والے اپنے ایک عربی پیغام میں غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کو سب سے زیادہ انسانی حقوق پائمال کرنے والی غاصب رژیم قرار دیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ یوم القدس، فلسطینی حق کے احیاء کا دن ہے جبکہ غاصب صیہونی رژیم (اسرائیل) اور صیہونی بستیاں عنقریب زوال کا شکار ہونے والی ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ اسرائیل نہ صرف سب زیادہ انسانی حقوق پائمال کرنے والی اور خطے میں جوہری اسلحے کی حامل واحد (ناجائز) رژیم ہے بلکہ عالمی امن کو لاحق سب سے بڑا اور قدیم خطرہ بھی۔ محمد جواد ظریف نے لکھا کہ صدی کی ڈیل نامی نسل پرستی پر مبنی گھناؤنے منصوبے نے ثابت کر دیا ہے کہ واشنگٹن (اسرائیلی) جارحیت میں برابر کا شریک ہے جس سے کوئی امید وابستہ نہیں (کی جا سکتی)۔ انہوں نے اپنے پیغام کے آخر میں لکھا کہ (مسئلۂ فلسطین کا) واحد راہ حل ریفرنڈم کا انعقاد ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 864333
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش