?> یوم القدس حکومتی ایس او پیز کے تحت بھرپور طریقے سے منایا گیا، ایس یو سی - اسلام ٹائمز
0
Saturday 23 May 2020 03:01

یوم القدس حکومتی ایس او پیز کے تحت بھرپور طریقے سے منایا گیا، ایس یو سی

یوم القدس حکومتی ایس او پیز کے تحت بھرپور طریقے سے منایا گیا، ایس یو سی
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی دفتر سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق پاکستان بھر میں علامہ سید ساجد علی نقوی کی اپیل پہ شیعہ علماء کونسل سمیت دیگر تنظیموں نے حکومتی ایس او پیز کے تحت یوم القدس بھرپور طریقے سے منایا۔ یوم القدس کے موقع پہ چاروں صوبوں سمیت کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی یوم القدس کی ریلیاں برآمد ہوئیں۔ اس موقع پہ شیعہ علماءکونسل پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ فرحت عباس جوادی نے قبلہ اول پر اسرائیلی ناجائز قبضے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واضح کیا کہ اسرائیل نے ظلم کی انتہاء کر دی، ہم فلسطینیوں کی اخلاقی و انسانی حمایت جا ری رکھیں گے۔ بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی نے جمعة الوداع کو عالمی یوم القدس قرار دے کر فلسطینیوں سے ا ظہار یکجہتی کی بنیاد رکھی جو آج تک جاری ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اقوام متحدہ، او آئی سی اور مسلم ممالک دوغلے پن کا مظاہرہ بند کریں اور اسرائیلی جارحیت رکوائیں، اسلامی ممالک میں امن کے بغیر دنیا کو پرامن بنانے کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں کیا جا سکتا۔علامہ فرحت عباس جوادی کا کہنا تھا کہ علامہ ساجد نقوی کی اپیل پر کورونا عالمی وبا کے پیش نظر احتیاطی تدابیر کے ساتھ ہر سال کی طرح امسال بھی جمعة الوداع کو ملک بھر میں یوم القدس کے طور پر منایا گیا۔

اس موقع پر اسلام آباد میں مرکزی القدس ریلی مرکزی مسجد و امام بارگاہ اثنا عشری جی سکس ٹوتا ڈی چوک تک نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ فرحت عباس جوادی، ڈویژنل صدر شیعہ علما کونسل راولپنڈی علامہ غلام قاسم جعفری، علامہ سید وزیر حسین کاظمی، سینئر نائب صدر اسلام آباد، علامہ سید عقیل اصغر کاظمی، سٹی صدر راولپنڈی سید نیر عباس نقوی، جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے ڈویژنل صدر محمد اکبر میر، سید محمد علی کاظمی، سید محمود نقوی ،تصور عباس، سید نزاکت حسین نقوی، سید رضی رضوی، چوہدری ریاض حسین سمیت دیگر تنظیمی عہدیداران نے کی۔ علامہ فرحت عباس جوادی نے اپنے خطاب میں کہا کہ مسئلہ فلسطین و کشمیر بین الاقوامی دنیا کے سلگتے ہوئے مسائل تھے ابھی وہ بھی حل نہ ہو پائے کہ استعمار نے شام، عراق اور یمن میں ایک سازش کے تحت آگ بھڑکانا شروع کر دی۔ انہوں نے کہا کہ یوم القدس تمام مظلوموں کی حمایت کا دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی ظلم و ستم کی انتہاء ہو چکی مگر افسوس اقوام متحدہ نے ہمیشہ دوغلے پن کا مظاہرہ کیا، افسوس او آئی سی بھی خاموش تماشائی بنی رہی اور مسلم ممالک کی اکثریت نے بھی ہونٹ سی لئے ہیں جو کہ مقام افسوس و باعث تشویش ہے۔ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے بھی اسرائیل کو ناجائز ریاست قرار دیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کے حکم پر فلسطینی ریاست کے قیام اور قبلہ اول کی آزادی تک جدوجہد جاری رہے گی۔
خبر کا کوڈ : 864337
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش