0
Saturday 23 May 2020 03:46

یوم القدس، ظلم کی روک تھام کیلئے عالمی برادری اپنا کردار ادا کرے، علامہ رمضان توقیر

یوم القدس، ظلم کی روک تھام کیلئے عالمی برادری اپنا کردار ادا کرے، علامہ رمضان توقیر
اسلام ٹائمز۔ عالمی برادری فلسطین، کشمیر، یمن اور بھارت میں ظلم کو روکنے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔ شیعہ علماء کونسل کے مرکزی نائب علامہ محمد رمضان توقیر نے جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمعۃ الوداع، یوم القدس مظلوموں کی حمایت کا دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوم القدس عالم اسلام کی وحدت کا دن ہے اور امام خمینی کے فرمان کے مطابق قبلہ اول کی آزادی کی خاطر دنیا بھر یوم القدس پوری دنیا میں بھرپور طریقے سے منایا جارہا ہے۔ علامہ رمضان توقیر نے اس بات پہ زور دیا کہ فلسطین۔ یمن کشمیر اور دنیا کے کسی کونے پر ہونے والے ظُلم کی ہم مذمت کرتے ہیں اور ہم مظلوموں کے ساتھ ہیں۔ علامہ رمضان توقیر کا کہنا تھا کہ بھارت نہتے کشمیری مسلمانوں پر ظلم کر رہا ہے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اس کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے زریعے حل کرایا جائے۔ علامہ رمضان توقیر نے کہا کہ دُنیا کی طرح ہمارے ملک میں کرونا کی وباء ہے عوام کو چاہیئے کہ اس نازک وقت میں حکو مت کا ساتھ دیں اور حکومتی sops پر عمل کر یں اخر پر ملک و قوم کی سلامتی کے لیے دُعا کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 864346
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش