0
Saturday 23 May 2020 09:39

جائے حادثہ سے 97 لاشیں نکالیں، 2 مسافر محفوظ رہے، بابر افتخار

جائے حادثہ سے 97 لاشیں نکالیں، 2 مسافر محفوظ رہے، بابر افتخار
اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز تباہ ہونے والے پی آئی اے کے طیارے کی جائے حادثہ سے 97 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈی جی میجر جنرل بابر افتخار نے بتایا ہے کہ پی آئی اے طیارہ حادثے میں 2 مسافر محفوظ رہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ 25 متاثرہ مکانات کو کلیئر کر دیا گیا ہے، جبکہ متاثرہ مکانات کے رہائشی مختلف مقامات پر رہائش پزیر ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ آرمی کے دستے، رینجرز اور سماجی بہبود کی تنظیموں کے ذریعے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز دوپہر کو لاہور سے کراچی آنے والی قومی فضائی ادارے (پی آئی اے) کی پرواز کراچی میں لینڈنگ سے 30 سیکنڈ قبل حادثے کا شکار ہو گئی تھی۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 8303 نے دوپہر 2 بج کر 40 منٹ پر جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لینڈ کرنا تھا۔ طیارہ لینڈنگ اپروچ پر تھا کہ کراچی ایئر پورٹ کے جناح ٹرمینل سے محض چند کلومیٹر پہلے ملیر ماڈل کالونی کے قریب جناح گارڈن کی آبادی پر گر گیا۔
خبر کا کوڈ : 864362
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش