QR CodeQR Code

وینزویلا نے تیل سپلائی برقرار رکھنے کیلئے طیارہ شکن میزائل نصب کر دیے

23 May 2020 11:17

ایران کی جانب سے وینزویلا بھیجے گئے آئل ٹینکر غرب الہند میں داخل ہو چکے ہیں، ان جہازوں کی حفاظت کے لیے وینزویلا نے لاعور چیلا جزیرے میں طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل نصب کر دیے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وینزویلا کے صدر نے ایران سے تیل کی سپلائی برقرار رکھنے کے لیے اپنے جزیروں میں طیارہ شکن میزائل نصب کر دیے ہیں۔ ایران کی جانب سے وینزویلا بھیجے گئے آئل ٹینکر غرب الہند میں داخل ہو چکے ہیں، ان جہازوں کی حفاظت کے لیے وینزویلا نے لاعور چیلا جزیرے میں طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل نصب کر دیے ہیں۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ امریکی فوج ایران سے آنے والے تیل بردار جہازوں کو روکنے کی کوشش کرے گی۔ دوسری جانب وینزویلا کے صدر نے کہا کہ ان کی فوج روسی میزائلوں سے مشقیں کر رہی ہیں۔ واضح رہے کہ ایران کی جانب سے بھیجے گئے 5 آئل ٹینکرز پر 15 لاکھ بیرل تیل موجود ہے۔


خبر کا کوڈ: 864392

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/864392/وینزویلا-نے-تیل-سپلائی-برقرار-رکھنے-کیلئے-طیارہ-شکن-میزائل-نصب-کر-دیے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org