0
Saturday 23 May 2020 12:29

جوبائیڈن نے سیاہ فاموں سے معذرت کر لی

جوبائیڈن نے سیاہ فاموں سے معذرت کر لی
اسلام ٹائمز۔ امریکہ کے صدارتی امیدوار بننے کے خواہش مند ڈیمو کریٹ لیڈر جوبائیڈن نے سیاہ فاموں سے متعلق اپنے بیان پر معذرت کر لی۔ جوبائیڈن نے ریڈیو انٹرویو میں کہا تھا کہ اگر کوئی سیاہ فام شخص اس الجھن کا شکار ہے کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کو ووٹ ڈالے یا بائیڈن کو تو اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ سیاہ فام نسل سےتعلق نہیں رکھتا۔ اس بیان کے چند گھنٹے بعد ہی ایک اور بیان میں جوبائیڈن نے سیاہ فاموں سے معذرت کر لی۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کی جانب سے نامزدگی انتخابات میں ان کی کامیابی کا سہرا بھی سیاہ فاموں ہی کے سر ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ صرف یہ کہنے کی کوشش کر رہے تھے کہ انہوں نے سیاہ فاموں کے ووٹ کو ہمیشہ اہمیت دی ہے۔
خبر کا کوڈ : 864404
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش