QR CodeQR Code

جوبائیڈن نے سیاہ فاموں سے معذرت کر لی

23 May 2020 12:29

امریکی صدارتی امیدوار نے ریڈیو انٹرویو میں کہا تھا کہ اگر کوئی سیاہ فام شخص اس الجھن کا شکار ہے کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کو ووٹ ڈالے یا بائیڈن کو تو اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ سیاہ فام نسل سےتعلق نہیں رکھتا۔


اسلام ٹائمز۔ امریکہ کے صدارتی امیدوار بننے کے خواہش مند ڈیمو کریٹ لیڈر جوبائیڈن نے سیاہ فاموں سے متعلق اپنے بیان پر معذرت کر لی۔ جوبائیڈن نے ریڈیو انٹرویو میں کہا تھا کہ اگر کوئی سیاہ فام شخص اس الجھن کا شکار ہے کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کو ووٹ ڈالے یا بائیڈن کو تو اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ سیاہ فام نسل سےتعلق نہیں رکھتا۔ اس بیان کے چند گھنٹے بعد ہی ایک اور بیان میں جوبائیڈن نے سیاہ فاموں سے معذرت کر لی۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کی جانب سے نامزدگی انتخابات میں ان کی کامیابی کا سہرا بھی سیاہ فاموں ہی کے سر ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ صرف یہ کہنے کی کوشش کر رہے تھے کہ انہوں نے سیاہ فاموں کے ووٹ کو ہمیشہ اہمیت دی ہے۔


خبر کا کوڈ: 864404

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/864404/جوبائیڈن-نے-سیاہ-فاموں-سے-معذرت-کر-لی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org