QR CodeQR Code

کورونا کے مریضوں کی تعداد 52 ہزار سے تجاوز، مزید 34 افراد جاں بحق

23 May 2020 12:35

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 14 ہزار 705 ٹیسٹ کیے گئے، جس کے بعد مجموعی ٹیسٹ کی تعداد 4 لاکھ 60 ہزار 987 ہو گئی ہے۔ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں مزید 1101 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی، جس کے بعد مصدقہ مریضوں کی تعداد 52 ہزار 437 ہو گئی۔


اسلام ٹائمز۔ ملک بھر میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 52 ہزار سے زائد ہوگئی جب کہ اس وائرس سے 1101 اموات ہو چکی ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 14 ہزار 705 ٹیسٹ کیے گئے، جس کے بعد مجموعی ٹیسٹ کی تعداد 4 لاکھ 60 ہزار 987 ہو گئی ہے۔ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں مزید 1101 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی، جس کے بعد مصدقہ مریضوں کی تعداد 52 ہزار 437 ہو گئی۔ ان میں سے 16 ہزار 653 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ 34 ہزار 683 زیر علاج ہیں۔ سندھ میں 20 ہزار 883، پنجاب میں 18 ہزار 730 ، خیبر پختونخوا میں 7 ہزار 391، بلوچستان میں 3 ہزار 198، اسلام آباد میں ایک ہزار 457، گلگت بلتستان میں 607 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 171 ہو گئی۔ ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید 34 اموات ہوئیں جس کے بعد اس وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 1101  ہو گئی۔ خیبر پختونخوا میں سب سے زیادہ کورونا کے مصدقہ مریض جاں بحق ہوئے، صوبے میں وائرس کا شکار ہوکر لقمہ اجل بننے والے افراد کی تعداد 381 ہے، اس کے علاوہ سندھ میں 340، پنجاب میں 324، بلوچستان میں 39، اسلام آباد میں 12، گلگت بلتستان میں 4 جب کہ آزاد کشمیر میں ایک مریض جاں بحق ہوا۔


خبر کا کوڈ: 864405

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/864405/کورونا-کے-مریضوں-کی-تعداد-52-ہزار-سے-تجاوز-مزید-34-افراد-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org