QR CodeQR Code

کل مسالک علماء بورڈ نے عید سادگی سے منانے کی اپیل کر دی

23 May 2020 13:35

بورڈ کے رہنماوں کا کہنا تھا کہ پوری دنیا اس وقت مشکل صورتحال میں ہے اور پی آئی اے طیارہ حادثہ نے پوری پاکستانی قوم کو غم زدہ کر دیا ہے، ان حالات میں قوم عید انتہائی سادگی کیساتھ منائے اور اپنے رب کو راضی کرنے کیلئے توبہ و استغفار کرے۔


اسلام ٹائمز۔ کراچی میں طیارہ حادثہ اور ملک میں کورونا وائرس کے حملے، کل مسالک علماء بورڈ نے قوم سے عید سادگی کیساتھ منانے کی اپیل کردی۔ قوم مشکل میں ہے، عید پر توبہ و استغفار کیا جائے۔ نماز عید کے موقع پر کرونا وباء سے نجات کیلئے خصوصی دعائیں کی جائیں۔ لاہور میں منعقدہ اجلاس سے خطاب میں کل مسالک علماء بورڈ کے قائدین مولانا محمد عاصم مخدوم، حافظ محمد نعمان حامد، مولانا عبدالرب امجد، مولانا محمد افضل حیدری، مفتی سید عاشق حسین، مفتی شبیر انجم، علامہ اصغر عارف چشتی، قاری محمد طاہر شریف، مولانا شکیل الرحمن ناصر، مولانا محمد یونس ریحان، سید محمود غزنوی، علامہ قاری اشرف ربانی، حافظ کاظم رضا نقوی، علامہ حسن رضا ہمدانی، سید نوبہار شاہ، قاسم علی قاسمی و دیگر نے قوم سے اپیل کی ہے کہ پوری دنیا اس وقت مشکل صورتحال میں ہے اور پی آئی اے طیارہ حادثہ نے پوری پاکستانی قوم کو غم زدہ کر دیا ہے، ان حالات میں قوم عید انتہائی سادگی کیساتھ منائے اور اپنے رب کو راضی کرنے کیلئے توبہ و استغفار کرے۔


خبر کا کوڈ: 864432

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/864432/کل-مسالک-علماء-بورڈ-نے-عید-سادگی-سے-منانے-کی-اپیل-کر-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org