QR CodeQR Code

کورونا کے باعث دنیا کی معیشت ڈوب گئی ہے، چوہدری سرور

23 May 2020 13:59

لاہور میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن میں نرمی معیشت کو تباہی سے بچانے کے لیے کی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ پاکستان دنیا کا انیسواں ملک ہے جو کورونا وائرس سے زیادہ متاثر ہے۔ لاہور میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ لاک ڈاؤن میں نرمی معیشت کو تباہی سے بچانے کے لیے کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ احتیاط نہ کی تو ایسا نہ ہو کہ پاکستان کورونا وائرس سے متعلق 10 سرفہرست ملکوں میں آ جائے، بے احتیاطی کے بھیانک نتائج ہو سکتے ہیں۔ چوہدری محمد سرور نے مزید کہا کہ کورونا کے باعث دنیا کی معیشت ڈوب گئی ہے، وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ میں اب تک 50 کروڑ روپے جمع ہو چکے ہیں۔ گورنر پنجاب کا یہ بھی کہنا ہے کہ پنجاب سمیت پاکستان میں 10 لاکھ خاندانوں کو راشن فراہم کر چکے ہیں، پنجاب میں صاف پانی کی فراہمی کے لیے 600 کروڑ کا بجٹ منظور ہو چکا ہے۔


خبر کا کوڈ: 864438

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/864438/کورونا-کے-باعث-دنیا-کی-معیشت-ڈوب-گئی-ہے-چوہدری-سرور

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org