QR CodeQR Code

کوہاٹ، ایس یو سی اور آئی ایس او کے زیراہتمام یوم القدس ریلی

23 May 2020 14:32

علامہ حمید امامی نے کہا کہ قبلہ اول کی آزادی کسی ایک طبقہ، ملک یا مسلک کا نہیں بلکہ پوری امت مسلمہ کا مسئلہ ہے، قدس کی آزادی تک ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ رہبر کبیر انقلاب اسلامی امام خمینی (رہ) کے فرمان کے مطابق ملک کے دیگر حصوں کی طرح ضلع کوہاٹ میں بھی شیعہ علماء کونسل اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیراہتمام یوم القدس ریلی نکالی گئی۔ ریلی نماز جمعہ کے بعد مسجد جماران کچئی سے القدس چوک تک نکالی گئی، جس کی قیادت ایس یو سی کے صوبائی صدر علامہ حمید حسین امامی اور دیگر نے کی۔ اس موقع پر شرکائے ریلی نے امریکہ اور اسرائیل کیخلاف اور قبلہ اول کی آزادی کیلئے بھرپور نعرہ بازی کی۔ ریلی سے علامہ حمید امامی اور آئی ایس او کے انشاد علی نے خطاب کیا۔ علامہ حمید امامی نے کہا کہ قبلہ اول کی آزادی کسی ایک طبقہ، ملک یا مسلک کا نہیں بلکہ پوری امت مسلمہ کا مسئلہ ہے، قدس کی آزادی تک ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے اور علامہ ساجد نقوی کے حکم کے مطابق ہم فلسطینی بھائیوں سے اظہار یکجہتی اور قبلہ اول کی آزادی کیلئے آج اپنی صدائے احتجاج بلند کرنے کیلئے نکلے ہیں۔ اس موقع پر امریکہ و اسرائیل کے پرچم بھی نذر آتش کئے گئے، آخر میں دعائے خیر مولانا سید امیر حسین کاظمی نے کرائی۔


خبر کا کوڈ: 864443

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/864443/کوہاٹ-ایس-یو-سی-اور-ا-ئی-او-کے-زیراہتمام-یوم-القدس-ریلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org