0
Saturday 23 May 2020 15:43

کوہاٹ، دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایس او لاچی نذر عباس شہید

کوہاٹ، دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایس او لاچی نذر عباس شہید
اسلام ٹائمز۔ کوہاٹ میں دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے ایس ایچ او تھانہ لاچی نذر عباس کو شہید کر دیا۔ شہید نذر عباس کا ایک قاتل کوہاٹ پولیس سے مقابلے میں ہلاک جبکہ دوسرا زخمی حالت میں فرار ہوگیا ہے، آر پی او کوہاٹ کے مطابق علاقے میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن جاری ہے، قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچانے تک آپریشن جاری رہے گا۔ واضح رہے کہ شہید نذر عباس دہشتگردوں کے حوالے سے انتہائی سخت موقف رکھتے تھے۔ شہید نذر عباس کی نماز جنازہ ڈی ایس پی فرید حسین بنگش شہید پولیس لائنز کوہاٹ میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں ڈی آئی جی کوہاٹ طیب حفیظ چیمہ، ڈی پی او کوہاٹ کیپٹن (ر) منصور امان، ڈپٹی کمشنر کوہاٹ کیپٹن (ر) عبدالرحمان، پولیس افسران و اہلکاروں، شہید کے لواحقین اور عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
ڈی آئی جی کوہاٹ، ڈی پی او کوہاٹ اور ڈپٹی کمشنر کوہاٹ نے پولیس کے چاق و چوبند دستے کے ہمراہ شہید کو آخری سلامی پیش کی اور شہید کے جسد خاکی پر پھول چڑھائے۔ شہید نے پسماندگان میں ایک بیوہ، تین بیٹے اور تین بیٹیاں سوگوار چھوڑی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 864445
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش