QR CodeQR Code

فواد چاند چاند کھیل رہے ہیں، عید کا فیصلہ علماء ہی کریں گے، نور الحق قادری

23 May 2020 16:03

اپنے بیان میں وزیر مذہبی امور کا کہنا تھا کہ شہادت اور رویت کے لیے سائنس اور جدید آلات کی معاونت لی جا سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے نمائندے کو بھی اس دفعہ مرکزی کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے کہا ہے کہ فواد چوہدری میرے اچھے دوست ہیں لیکن آج کل وہ چاند چاند کھیل رہے ہیں، مگر عید کا فیصلہ علماء کرام ہی کریں گے۔ نور الحق قادری نے اپنے بیان میں کہا کہ عید کا شرعی فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی آج 23 مئی کو کراچی میں کرے گی، ملک کی عوام اور حکومت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے فیصلے کے مطابق ہی عید منائے گی۔ وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے اپنے بیان میں کہا کہ عید کا شرعی فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی آج 23 مئی کو کراچی میں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے فیصلہ کے مطابق پاکستان کے عوام اور حکومت عید منائیگی، کیونکہ شریعت اور دین چاند کی رویت اور شہادت پر اعتماد کرتی ہے۔

نور الحق قادری نے کہا کہ شہادت اور رویت کے لیے سائنس اور جدید آلات کی معاونت لی جا سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے نمائندے کو بھی اس دفعہ مرکزی کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے۔ وزیر مذہبی امور کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری میرے اچھے دوست ہیں لیکن آج کل وہ چاند چاند کھیل رہے ہیں، مگر عید کا فیصلہ علما ءکرام ہی کریں گے۔ واضح رہے کہ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے آج اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا تھا کہ  22 مئی کی رات شوال کے چاند کی پیدائش ہوچکی ہے، آج غروب آفتاب کے بعد دور بین سے چاند واضح نظر آجائے گا، کل ملک بھر میں عیدالفطر ہوگی۔

وفاقی وزیر کاکہنا تھا کہ قیام پاکستان کے بعد سے مذہبی تہواروں سے متعلق چاند ہمیشہ متنازع رہتا ہے ،1974ء میں رویت ہلال کمیٹی بنی، امید تھی مسئلہ حل ہوگا، مگر رویت ہلال کمیٹی خود ہی ہمیشہ تنازعات کا شکار رہی، مذہبی تہوار کو تنازعے کی بجائے یکجہتی کا مرکز ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ چاند دیکھنے سے ٹیکنالوجی کا تعلق نہ ہونے کی بات کو میں مسترد کرتا ہوں، دنیا میں چاند دیکھنا کوئی مسئلہ نہیں ہے، آنے والے وقت میں لوگ چاند پر عید منائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 864460

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/864460/فواد-چاند-کھیل-رہے-ہیں-عید-کا-فیصلہ-علماء-ہی-کریں-گے-نور-الحق-قادری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org