QR CodeQR Code

صاحبزادہ ابوالخیر زبیر کا پی آئی اے طیارہ حادثہ کی آزادانہ و غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ

23 May 2020 16:52

اپنے ایک بیان میں جے یو پی (نورانی) و ملی یکجہتی کونسل کے صدر نے مطالبہ کہا کہ پی آئی اے طیارہ حادثے میں شہید اور زخمی ہو جانے والوں کو فوری معاوضہ دیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء پاکستان (نورانی) و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کراچی میں پی آئی اے طیارہ حادثے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس حادثہ میں شہید ہونے والوں کے درجات بلند فرمائے، لوحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے اور زخمیوں کو جلد صحتیابی عطاء فرمائے۔ اپنے بیان میں صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے طیارہ حادثہ کی آزادانہ غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس سے قبل ملک میں طیاروں کے کئی حادثات ہو چکے ہیں، جن کی رپورٹ اب تک منظر عام پر نہیں لائی جا سکی ہیں، اگر وہ رپورٹ منظر عام پر آجاتیں اور اس کے ذمہ داران کو قرار واقعہ سزا دے دی جاتی، تو ان رپورٹ کی روشنی میں فضائی حادثات پر قابو پایا جا سکتا تھا اور حادثات کے اسباب کو دور کیا جا سکتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ افسوس اب تک طیارہ حادثات کی انکوائری رپورٹ منظر عام پر نہیں لائی گئیں، جس کے سبب مذکورہ حادثہ کی تحقیقات کی آزادانہ غیر جانبدارانہ انکوائری اور اسے منظر عام پر لانے سے متعلق عوام میں شکوک و شبھات پائے جاتے ہیں۔ صاحبزادہ زبیر نے مطالبہ کہا کہ پی آئی اے طیارہ حادثے میں شہید اور زخمی ہو جانے والوں کو فوری معاوضہ دیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 864475

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/864475/صاحبزادہ-ابوالخیر-زبیر-کا-پی-ا-ئی-اے-طیارہ-حادثہ-کی-آزادانہ-غیر-جانبدارانہ-تحقیقات-مطالبہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org