QR CodeQR Code

بازاروں میں جم غفیر کے نتائج کے ذمہ دار عوام ہونگے، ظفر مرزا

23 May 2020 17:07

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ 24 گھنٹوں میں نئے کیسز اور اموات کی تعداد تشویش ناک ہے، کورونا روکنے کا بنیادی طریقہ سماجی میل جول میں کمی اور فاصلہ رکھنا ہے، 50 سال سے زائدعمر کے لوگ اجتماعات میں جانے سے گریز کریں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی صحت ظفر مرزا کا کہنا ہےکہ مارکیٹوں میں عوام کا ہجوم ہے اور صورتحال میں نتائج جو بھی ہوں اس کے ذمہ دار عوام خود ہوں گے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ظفر مرزا نے کہا کہ 24 گھنٹوں میں نئے کیسز اور اموات کی تعداد تشویش ناک ہے، کورونا روکنے کا بنیادی طریقہ سماجی میل جول میں کمی اور فاصلہ رکھنا ہے، 50 سال سے زائدعمر کے لوگ اجتماعات میں جانے سے گریز کریں، جب کہ دکانوں اور ریل سمیت ٹرانسپورٹ کے لیے ایس او پیز بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ مارکیٹوں اور دکانوں میں لوگوں کاجم غفیر دیکھا جارہا ہے، اس کے نتائج جوبھی ہوں گے اس کے ذمہ دار آپ خود ہوں گے کیونکہ ہم کسی کو ذمہ دار نہیں ٹھہرا سکتے۔ معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ نماز عید کے موقع پر ایس او پیز کا خیال رکھیں اور  بہتر ہے نماز گھر پر ہی پڑیں، ہجوم والی جگہوں پر ماسک پہننا ضروری ہے اور سماجی فاصلے کا خیال نہیں رکھیں گے تو صورتحال خراب ہوسکتی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور اب تک کیسز کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جب کہ ہلاکتیں ایک ہزار سے زائد ہیں۔


خبر کا کوڈ: 864480

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/864480/بازاروں-میں-جم-غفیر-کے-نتائج-ذمہ-دار-عوام-ہونگے-ظفر-مرزا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org