0
Saturday 23 May 2020 17:25

سب سے زیادہ ہلاکتوں کے باوجود سویڈن نے اپنے ملک کو معاشی بحران سے بچا لیا

سب سے زیادہ ہلاکتوں کے باوجود سویڈن نے اپنے ملک کو معاشی بحران سے بچا لیا
اسلام ٹائمز۔ کرونا وائرس نے پوری دنیا کی معیشت کو ہلا کر رکھ دیا ہے، وہیں سویڈن نے اپنی گرتی ہوئی معیشت پر قابو پالیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سویڈن کورنا وائرس کے باعث سب سے زیادہ ہلاکتوں والا یورپی ملک ہے تاہم اس کے باوجود سویڈن نے اپنے ملک کو معاشی بحران سے بچا لیا ہے۔ ماہرین کے مطابق سویڈن کی جی ڈی پی کی شرح مجموعی طور پر برطانیہ کی جی ڈی پی سے بہت بہتر ہے۔ برطانیہ کو کورونا وائرس کے باعث شدید معاشی بحران کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ رواں سال مارچ میں برطانیہ کے تعمیراتی اور خوردہ دونوں شعبوں میں ریکارڈ کئیے گئے گراوٹ میں اور اس سے قبل سن 1970ء میں آئے معاشی بحران میں کافی مماثلت پائی جاتی ہے۔ دوسری جانب سویڈن میں ریٹیل فروخت میں دوسرے ممالک کی بنسبت کافی اضافہ دیکھنے میں آیا۔ لوکل اور بڑی مارکٹیں کھلی رہیں جبکہ لاکھوں افراد کیلئے کاروباری سرگرمیاں بھی جاری کرنے کا حکم دے دیا گیا۔ واضح رہے کہ سویڈن میں کورناوائرس کیسز کی تعداد 32,172 ہے جبکہ اموات کی تعداد 3,871 ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 864488
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش