QR CodeQR Code

مقبوضہ کشمیر کی صورتحال، شاہ محمود قریشی کا سیکرٹری جنرل او آئی سی سے ٹیلیفونک رابطہ

23 May 2020 17:49

سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف بن احمد العثیمین نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں جس پر وزیر خارجہ نے مقبوضہ کشمیر پر پاکستانی موقف کی حمایت پر سیکرٹری جنرل او آئی سی کا شکریہ ادا کیا۔


اسلام ٹائمز۔ اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف بن احمد العثیمین کا کہنا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سیکرٹری جنرل او آئی سی ڈاکٹر یوسف بن احمد العثیمین سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں وزیر خارجہ نے سیکرٹری جنرل او آئی سی کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیر خارجہ نے سیکرٹری جنرل او آئی سی کو خطے میں امن وامان کی صورتحال سے آگاہ کیا۔ سیکرٹری جنرل او آئی سی کا طیارہ حادثے اور انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور وزیر خارجہ کو او آئی سی کی جانب سے مکمل معاونت کا یقین دلایا۔ اس موقع پر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کورونا کی آڑ میں بھارت نے مقبوضہ وادی میں جاری لاک ڈاون کو مزید سخت کردیا ہے، مقبوضہ کشمیر میں ماورائے عدالت ہلاکتوں اور دیگر اقدامات میں اضافہ ہوچکا ہے۔ سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف بن احمد العثیمین نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں جس پر وزیر خارجہ نے مقبوضہ کشمیر پر پاکستانی موقف کی حمایت پر سیکرٹری جنرل او آئی سی کا شکریہ ادا کیا۔
 


خبر کا کوڈ: 864494

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/864494/مقبوضہ-کشمیر-کی-صورتحال-شاہ-محمود-قریشی-کا-سیکرٹری-جنرل-او-آئی-سی-سے-ٹیلیفونک-رابطہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org