QR CodeQR Code

محکمہ صحت سندھ کی پی آئی اے طیارہ حادثہ رپورٹ تیار

23 May 2020 18:39

رپورٹ کے مطابق اب تک 97 میتوں کے ڈی این اے کے نمونے لیے جا چکے ہیں، 66 افراد کے جناح اور 31 کے سول اسپتال میں ڈی این اے سیمپل لیے گئے۔


اسلام ٹائمز۔ محکمہ صحت سندھ نے گزشتہ روز کراچی میں پیش آنے والے پی آئی اے طیارہ حادثے کی رپورٹ تیار کرلی۔ محکمہ صحت سندھ کی رپورٹ کے مطابق طیارہ حادثے میں 97 افراد جاں بحق ہوئے، جن میں سے 2 افراد معجزانہ طور پر زندہ بچ گئے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حادثے کے بعد 66 میتیں جناح اور 31 سول اسپتال پہنچائی گئیں، ایک زخمی سول اور دوسرا دارالصحت اسپتال میں زیرِ علاج ہے۔ محکمہ صحت سندھ کی رپورٹ کے مطابق اب تک 97 میتوں کے ڈی این اے کے نمونے لیے جا چکے ہیں، 66 افراد کے جناح اور 31 کے سول اسپتال میں ڈی این اے سیمپل لیے گئے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں میں 26 خواتین، 68 مرد اور 3 بچے شامل ہیں، تمام 97 میتوں کے پوسٹ مارٹم بھی مکمل کر لیے گئے ہیں۔ محکمۂ صحت سندھ کی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جامعہ کراچی میں اب تک 40 لواحقین کے ڈی این اے کے نمونے لیے جا چکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 864509

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/864509/محکمہ-صحت-سندھ-کی-پی-ا-ئی-اے-طیارہ-حادثہ-رپورٹ-تیار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org